Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے ایم او یو میں تبدیلی نہیں ہوگی، عمران خان سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں، اسحاق ڈار

جمعہ 27 مارچ 2015 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

معاہدے میں فل سٹاپ یا کومے کی تبدیلی بھی نہیں کی گئی،عمران خان صاحب کو غلط فہمی ہوئی ہے، وہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ 20 مارچ کو طے ہوا تھا اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایم او یو میں وہی تبدیلیاں کی گئیں جو تحریک انصاف کے ساتھ طے کی گئی تھیں ، اس معاملے میں عمران خان کے سامنے غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :