آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 52 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی۔

جمعہ 27 مارچ 2015 20:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کی جانب سےپاکستان کے لیے قرضے کی چھٹی قسط کی منظوری دیدی گئی ہے۔ 51کروڑ 80لاکھ ڈالر کی قسط کی منظوری واشنگٹن میں ہونیوالے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران دی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایاگیاہے کہ 2013 میں پاکستان کیلئے منظور کیے گئے 6.7ارب ڈالر قرض پروگرام میں سے پاکستان کو اب تک 3.7ارب ڈالر دیئے جاچکے ہیں ، حالیہ منظور شدہ قسط پروگرام کی چھٹی قسط ہو گی۔ آئی ایم ایف حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہےکہ پروگرام کے تحت پاکستان نے تمام اہداف پورے کیے اور امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان مزید اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :