حساس اداروں اورسیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا،خیبرایجنسی باڑہ شلوبر سے پانچ خودکش جیکٹس برآمد کرلیں

جمعہ 27 مارچ 2015 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2015ء) حساس اداروں اورسیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا،خیبرایجنسی باڑہ شلوبر سے پانچ خودکش جیکٹس برآمد کرلئے ہیں،ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے ایک کاروائی کے دوران ملک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام کر پانچ خود کش جیکٹ برآمد کر لیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ملک کے مختلف حصوں میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی حساس اداروں نے حیات اباد سے ملحقہ قبائلی علاقے شلوبر سے 5 خود کش جیکٹس برامد کرلئے۔

خود کش جیکٹس شلوبر اور حیات آباد کے نزدیک نالے میں چھپائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق دو مبینہ عسکریت پسندوں کی گرفتاری کی بھی اطلاع ہے سکیورٹی حکام نے شلوبر اور حیات اباد سے گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :