سانحہ یوحنا آباد کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20ہو گئی ،65سالہ شمیم بھٹی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا

جمعہ 27 مارچ 2015 20:26

سانحہ یوحنا آباد کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں گرجا گھروں کے باہر ہونیوالے خود کش دھماکوں کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ 65سالہ شمیم بھٹی سانحہ یوحنا آباد میں زخمی ہوا تھا اور جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔

(جاری ہے)

شمیم بھٹی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ موت اورزندگی کی کشمکش تھا اور جمعہ کے روز زندگی کی بازی ہا ر گیا ۔ ایک اور زخمی کی ہلاکت کے بعد سانحہ یوحنا آباد میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20ہو گئی ہے ۔ شمیم بھٹی کی لاش کو پوسمارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :