لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کاصوبائی وزیر اشفاق سرورکے گرلز ہائی سکو ل کی ہیڈمسٹریس اورانکے شوہرکے خلاف انکوائری درانکوائری کانوٹس لے لیا، سابقہ تمام انکوائریزمعطل کرنیکاحکم، چیف سیکرٹری پنجاب کوازخودمعاملے کا نوٹس لینے کی ہدایت

جمعہ 27 مارچ 2015 20:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس عابدمسعود نقوی نے خاندانی سیاسی کوجواز بنانے والے مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما وصوبائی وزیر برائے لیبر اینڈہیومن ریسورسزاشفاق سرورکی جانب سے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکو ل فارگرلز آفندی کالونی کی ہیڈمسٹریس اوران کے شوہرکے خلاف محکمانہ سطح پرانکوائری درانکوائری کرنے کانوٹس لے لیا، سابقہ تمام انکوائریزمعطل کرنیکاحکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کوازخودمعاملے کافوری نوٹس لینے کی ہدایت جاری کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزلاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے معزز جسٹس عابدمسعود نقوی کے روبروکیس کی کارروائی کاآغازہوا،جہاں پر گورنمنٹ ہائی سکو ل فارگرلز آفندی کالونی کی ہیڈمسٹریس عامرہ رفیق اپنے وکیل سینئر ایڈووکیٹ سعیدیوسف خان کے ہمراہ پیش ہوئیں،جہاں انھوں نے موقف اختیارکیاکہ کچھ عرصہ قبل انھوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکو لآفندی کالونی کاچاربطورہیڈمسٹریس سنبھالا،جہاں پرسکول کانظم وضبط بہتربنانے کے لئے انھوں نے ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کیا،جس کے ردعمل میں سکول کی اساتذہ نے ایکاکرتے ہوئے میرے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرقاضی ظہورالحق کودرخواست دے دی ،اورمعاملہ مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما وصوبائی وزیر برائے لیبر اینڈہیومن ریسورسزاشفاق سرورتک پہنچادیا،جو 2013کے انتخابات میں پی پی ون سے ممبرصوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ،ہماراتعلق اوسیہ مری گاؤں سے ہے ،آباؤاجداد کاتعلق اشفاق سرور کے مخالف گروپ کے سیاسی گھرانے سے ہے ،جس کوبنیادبناکراشفاق سرورنے اپنے ذاتی فیکس نمبر سے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب عبدالجبارشاہین کوفیکس کیااورمیرے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کاحکم دیا،جس پرای ڈی اوایجوکیشن قاضی ظہورالحق نے محکمانہ کارروائی کاآغازکیا،جس پرمیرے خلاف کوئی ثبوت نہ ملا،دوبارہ سے اوپر سے احکامات جاری ہوئے کہ عامر رفیق اوراس کے شوہرامجدمحمودعباسی کے خلاف انکوائری کی جائے،جس پردوبارہ سے انکوائری کاحکم دیاگیاجوایک بارپھر میرے خلاف کوئی شواہد پیش نہ کرسکی ،انکوائری درانکوائری کرواکرمجھے اورمیرے اہل خانہ کوہراساں کیاجارہاہے ،اختیارات کاناجائز استعمال کیاجارہاہے ،جس پرفاضل جسٹس عابدمسعود نقوی نے پیش کیے جانے والے شواہد کی روشنی میں سابقہ تمام انکوائریز معطل کرنے کاحکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کوازخودمعاملے کانوٹس لینے کی ہدایت جاری کردی ۔

متعلقہ عنوان :