کوہلی کے اچھے نہ کھیلنے کی ذمہ داری مجھ پر کیوں ڈالی جا رہی ہے؟ : انوشکا شرما

جمعہ 27 مارچ 2015 20:14

کوہلی کے اچھے نہ کھیلنے کی ذمہ داری مجھ پر کیوں ڈالی جا رہی ہے؟ : انوشکا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی کارگردگی کا ذمہ دار انہیں کیوں ٹھہرایا جاتا ہے۔ ویرات اگر اچھی کارگردگی دیں تو اس کا سہرا بھی انہی کے سر آتا ہے جبکہ اگر ویرات کی کارگردگی اچھی نہ ہو تو اس کی ذمہ داری بھی انہی پر ڈال دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ویرات ایک کھلاڑی ہیں جو ہمیشہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے کھیلتے ہیں تاہم ہمیشہ کامیابی کا حاصل ہونا ممکن نہیں ہوتا لہذا ناکامی پر شور شرابا کرنا سوائے حماقت کے اور کچھ نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ویرات اپنے کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں تاہم میڈیا پر جس انداز سے ان کے تعلق کو پیش کیا جاتا ہے اس سے ان کی کارگردگی پر یقینا اثر پڑتا ہے۔