ایل این جی کی اگلی کھیپ آنے تک اینگرو ٹرمینل والے حکومت سے دو لاکھ 72ہزار ڈالر یومیہ کیپیسٹی چارجزوصول کرتے رہیں گے ، اگلا جہاز 15اپریل کے بعد کراچی پہنچے گا

جمعہ 27 مارچ 2015 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) ایل این جی کی اگلی کھیپ آنے تک اینگرو ٹرمینل والے حکومت سے دو لاکھ 72ہزار ڈالر یومیہ کیپیسٹی چارجزوصول کرتے رہیں گے جبکہ اگلا جہاز 15اپریل کے بعد کراچی پہنچے گا۔ جمعہ کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ پی ایس او اور قطر کی کمپنی کے مابین تاحال ایل این جی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے جس میں ابھی 10سے 15روز لگیں گے جبکہ قطر سے ایل این جی کی اگلی کھیپ خریداری معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ہی روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یوں قطر سے ایل این جی کا دوسرا جہاز 15اپریل کے بعد ہی پہنچے گا۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی اور اینگرو ایل این جی ٹرمینل کمپنی کے مابین معاہدے کی شرط کے مطابق چاہیے ، ایل این جی آئے یا نہ آئے یکم اپریل 2015 سے اینگرو والوں کے دو لاکھ 72زار یومیہ کپیسٹی چارجز شروع ہو جائیں گے۔ لہٰذا جب تک ایل این جی کا اگلا جہاز کراچی پہنچتا ہے، اس وقت تک اینگرو والے 40لاکھ ڈالر مفت میں کما چکے ہوں گے جبکہ اینگرو کی کل سرمایہ کاری 14کروڑ ڈالر سے بھی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :