Live Updates

عمران خان کو غلط فہمی ہوئی، ہم جوڈیشل کمیشن کے معاہدے پر قائم ہیں، معاہدے میں زرہ برابر بھی تبدیلی نہیں ہوئی، عمران کو تصدیق کے بعد بات کرنی چاہیے تھی،20مارچ کے طے شدہ معاہدے کے تحت کمیشن بنے گا،وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار

جمعہ 27 مارچ 2015 20:04

عمران خان کو غلط فہمی ہوئی، ہم جوڈیشل کمیشن کے معاہدے پر قائم ہیں، معاہدے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو غلط فہمی ہوئی، ہم جوڈیشل کمیشن کے معاہدے پر قائم ہیں، معاہدے میں زرہ برابر بھی تبدیلی نہیں ہوئی، عمران کو تصدیق کے بعد بات کرنی چاہیے تھی،20مارچ کے طے شدہ معاہدے کے تحت کمیشن بنے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جہانگیر ترین مجھ سے رابطہ میں ہیں اور ہم ایم او یو پر قائم ہیں، عمرا خان کو سنی سنائی باتوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے، ہم جوڈیشل کمیشن کے معاہدے پر بھی قائم ہیں، اس میں فل اسٹاپ یا کومے کی تبدیلی بھی نہیں کی گئی، سارا آرڈیننس ایم او یو میں لکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے عمران خان کو غلط فہمی ہوئی ہے، انہیں تصدیق کے بعد بات کرنی چاہیے تھی اور جو کچھ 20مارچ کو طے ہوا تھاویسا ہی ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :