الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں کرنے کا شیڈول جاری کر دیا، الیکشن کمشنر اسلام آباد حلقہ بندی آفیسر ،اسسٹنٹ کمشنر اربن ورورول اسسٹنٹ آفیسر حلقہ بندی مقرر

جمعہ 27 مارچ 2015 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں کرنے کا شیڈول جاری کر دیا، چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد کو حلقہ بندی آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر اربن اور رورول کواسسٹنٹ آفیسر حلقہ بندی مقرر کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو ڈی لمینیشن افسر اور اسسٹنٹ کمشنرز(شہری)اور اسسٹنٹ کمشنر(دیہی) کو اسسٹنٹ ڈی لیمنیشن افسر مقرر کیاگیا ہے اور ان کی نگرانی میں 30مارچ سے 30مئی تک حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز 30مارچ سے شروع ہو گا اور اس کی تکمیل 30مئی تک مکمل ہو گی،30مئی کو ڈی لیمنیشن افسر اسلام آباد کی تمام حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔