Live Updates

آڈیو ٹیپ میں کسی کو قتل کر کے بوری میں ڈالنے یا نعش پھینکنے کی بات نہیں کی ، میں نے نہیں کہاکہ بھتہ لے کر پیسہ لندن پہنچاؤ، نوازشر یف کی بھی کئی آڈیوٹیپ سامنے لا سکتا ہوں ،کسی کی کال ریکارڈکرنا جرم ہے، جاننا چاہتا ہوں یہ جرم کس نے کیا، وہ سامنے آئے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اپنی اور عارف علوی کی نجی گفتگو پر مبنی آڈیوٹیپ پرردعمل

جمعہ 27 مارچ 2015 20:04

آڈیو ٹیپ میں کسی کو قتل کر کے بوری میں ڈالنے یا نعش پھینکنے کی بات نہیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر پی ٹی وی پر حملے سے متعلق اپنی اور عارف علوی کی نجی گفتگو پر مبنی زیر گردش آڈیو ٹیپ سے لاتعلقی کی بجائے کہاکہ میں نے آڈیو ٹیپ کے اندر میں نے ایسی کو بات نہیں کی کہ کسی کو قتل کر کے بوری میں ڈال دو یا پھینک دو اوربھتہ لے کر پیسہ لندن پہنچاؤ، نوازشر یف کی بھی کئی آڈیوٹیپ سامنے لا سکتا ہوں،کال ریکارڈنگ ایک جرم ہے اور جاننا چاہتا ہوں یہ جرم کس نے کیا وہ سامنے آئے۔

وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تین ماہ سے حکومت کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بات چیت چل رہی تھی ہم نے بہت لچک دیکھائی بالآخر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہو گیا اور جوائنٹ پریس کانفرنس بھی ہو گئی، اب گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) نے ٹیلی فون کر کے کہا کہ ایم او یوز تبدیل کیا جائے، سب کچھ طے کرنے کے بعد اب اگر حکومت ایسا کرتی ہے تو میں ایک بار پھر اسحاق ڈار اور نواز شریف کو پیغام دے رہا ہوں کہ ہم پھر سڑکوں پر نکلیں گے اور کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے ہی نواز شریف پر اعتماد نہیں تھا لیکن اس کے باوجود ہم نے لچک دیکھائی، عمران خان نے کہا کہ یمن اور سعودی عربیہ کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب کچھ اسلام دشمن عناصر کروا کر ہم میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور وزیر اعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے پوچھے بغیر ا س جنگ میں حصہ لینے کا اعلان کرایا لیکن اس وقت عوام امن چاہتی ہے، ابھی ہم نے امریکہ کی جنگ سے کچھ نہیں سیکھا، ابھی ایک جنگ سے نکلے نہیں اور دوسری میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پی ٹی وی پر حملے سے متعلق اپنی اور عارف علوی کی زیر گردش آڈیو سے لاتعلقی کی بجائے کہاکہ میں نے آڈیو ٹیپ کے اند رمیں نے کسی کوبھتہ خوری ‘بوری بند لاش اور بھتہ کاپیسہ جمع کرکے لندن بجھوانے کی ہدایت نہیں کی اور میرے حوالے سے جو آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے وہ میں نے نہیں سنی اور میں پو چھتاہوں کہ کس نے غیر قانونی طور پر میرا موبائل ٹیپ کیا ہے‘اس طر ح تو میں نوازشر یف کی بھی کئی آڈیوٹیپ سامنے لا سکتا ہوں ‘میں نے ایسی کو بات نہیں کی کہ کسی کو قتل کر کے بوری میں ڈال دو یا پھینک دو اوربھتہ لے کر پیسہ لندن پہنچاؤ، کال ریکارڈنگ ایک جرم ہے اور جاننا چاہتا ہوں یہ جرم کس نے کیا وہ سامنے آئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات