بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہزاروں مستحقین کی مالی ماونت کی جارہی ہے، مزید ہزاروں مستحق افراد کو رقم ادا کی جائیگی ،فہرست میں شامل تمام افراد کے کاغذات ایک ماہ کے اندر اندرمکمل کئے جائیں، وزیر اعظم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 مارچ 2015 19:48

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہزاروں مستحق افراد کی مالی ماونت کی جارہی ہے ، میں مزید ہزاروں مستحق افراد کی لسٹ لیکر آئی ہوں اور ایک ماہ کے اندر اندر ان کے کاغذات مکمل کرنے کے بعد ان مستحق افراد کو رقم ادا کی جائیگی اگر ایک ماہ کے اندر اندر مستحقین کے کاغذات مکمل نہیں ہوئے تو ان مستحقین کے پیسے واپس جائینگے لسٹ میں جو نام شامل ہیں انکے تمام کاغذات کو ایک ماہ کے اندر اندرمکمل کردیا جائے تاکہ ان مستحق افراد کو ایک ساتھ ایک سال کارقم ادا کیا جاسکے۔

جمعہ کو یہا ں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مستحق افراد کی لسٹ سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) سلطان مدد کے حوالے کی اس موقع پر دور دراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں مستحق خواتین و حضرات کو لایا گیا تھا جو دو دن تک ماروی میمن کا انتظار کرتے رہے مگر ان کو نہ تو چیک ملا نہ ہی دیگر کوئی امداد ان کو دور دراز کے علاقوں سے لاکر گاہکوچ میں جمع کرنے پر خود وہ لوگ بھی پریشان تھے اس موقع پر اپنے خطاب میں ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے ہر مستحق خاندانوں کو باقاعدگی کے ساتھ رقم ملے گی اور جو خواتین ابھی تک اس پروگرام سے مستعفید نہیں ہوئی ہے ان کو بھی باقاعدہ اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ایک پیغام لیکر ائی ہوں کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ بی ائی ایس پی کا پروگرام چلے اور اچھا چلے اور حقدار کو ان کی رقم بروقت ملے اوران کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے ماروی میمن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا اس لسٹ میں نام نہیں ان کو اگلے لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :