ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں سعودی عرب اور حجاز مقدس کی سلامتی کی دعائیں ، پاکستان کے سعودی حکومت کا ساتھ دینے کے اعلان کی حمایت

جمعہ 27 مارچ 2015 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں سعودی عرب اور حجاز مقدس کی سلامتی اور بقاء کی دعائیں کی گئیں اور پاکستان کی طرف سے سعودی حکومت کا ساتھ دینے کے اعلان کی بھرپور حمایت کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام، صفیان اور مشائخ عظام نے یمن میں باغیوں پر سعودی عرب اور اتحادی افواج کے فضائی حملوں کی کھل کر حمایت اور نماز جمعہ کے بعد سعودی عرب اور حجاز مقدس کی سلامتی ،بقاء اور تحفظ کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

علماء کرام اور خطیب حضرات نے حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت اور حجاز مقدس کی حفاظت کے عزم کی بھی بھرپور حمایت کی اور قوم سے اپیل کہ وہ حکومتی فیصلے کی کھل کر حمایت کرے۔

متعلقہ عنوان :