مخدوم جاوید ہاشمی کا دھرنوں کے دوران مرنے والوں اور سرکاری اداروں پرحملوں کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعہ 27 مارچ 2015 19:39

مخدوم جاوید ہاشمی کا دھرنوں کے دوران مرنے والوں اور سرکاری اداروں پرحملوں ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دھرنوں کے دوران مرنے والوں اور سرکاری اداروں کی عمارتوں پر حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں پوری قوم کو تماشا بنایا گیا، برداشت نہیں ہوا تو واپس آ گیا، دھرنوں کے دوران مرنے والوں اور سرکاری اداروں کی عمارتوں پر حملوں کی تحقیقات ہونی چاہیئیں، پی ٹی وی پر حملے کی ٹیپ منظر عام پر آنے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، پی ٹی آئی کی قیادت نے پارلیمنٹ ، پی ٹی وی پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، پی ٹی وی پر حملہ نہ کرنے کے فیصلے کو کسی نے بعد میں تبدیل کرا دیا۔

متعلقہ عنوان :