Live Updates

عمران خان، عارف علوی کی آڈیوٹیپ نے دھرنے کی حقیقت واضح کر دی، ٹیپ نے جاوید ہاشمی کے الزامات سچ ثابت کر دیئے، پی ٹی وی پر حملے کے حوالے سے پی ٹی آئی کا نام شامل کیا جا ئے ، وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدعمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ پر رد عمل

جمعہ 27 مارچ 2015 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان، عارف علوی کی آڈیوٹیپ نے دھرنے کی اصل حقیقت واضح کر دی، ٹیپ نے جاوید ہاشمی کے الزامات سچ ثابت کر دیئے، پی ٹی وی پر حملے کے حوالے سے پی ٹی آئی کا نام شامل کیا جانا چاہیے، وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر ایکشن ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوعمران خان اور عارف علوی کی آڈیوٹیپ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیپ نے دھرنے کی اصل حقیقت واضح کر دی، دھرنا منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش تھی، تحریک انصاف چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی تھی، ٹیپ نے جاوید ہاشمی کے الزامات سچ ثابت کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے کے حوالے سے تحریک انصاف کا نام شامل کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر عمران خان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات