مشیر خارجہ اور وزیر دفاع کا سعودی عرب کا دورہ موخر ، دفتر خارجہ نے تصدیق کردی

جمعہ 27 مارچ 2015 19:33

مشیر خارجہ اور وزیر دفاع کا سعودی عرب کا دورہ موخر ، دفتر خارجہ نے تصدیق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا سعودی عرب کا دورہ موخر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے دورہ سعودی عرب کے موخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اب فی الحال وزیر دفاع اور مشیر خارجہ سعودی عرب نہیں جائیں گے ۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودب عرب کے دورہ پر جانا تھا جہاں انہوں نے سیکیورٹی معاملات اور یمن میں سعودی عرب کی کارروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا تھا تاہم بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پرمشیر خارجہ اور وزیر دفاع کا دورہ موخر کر دیا گیا اور اس سلسلے میں فوری طور پر کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا۔