حکومت ریفائنری کے قیام میں مکمل تعاون فراہم کرے گی،وزیر اعظم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایکسلا کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد احمد علی سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 27 مارچ 2015 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت ریفائنری کے قیام میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ وہ جمعہ کو یہاں متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایکسلا کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد احمد علی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں پاکستان میں آئل ریفائنری قائم کرنے سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پرشیخ محمد احمد علی نے کہا کہ پاکستان میں آئل ریفائنری پر پچاس کروڑ لاگت آئے گی، 2016کے وسط میں کام شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت ریفائنری کے قیام میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں ریفائنری سے پچاس ہزار بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا، دوسرے مرحلے میں ریفائنری کی استعداد کار کو یومیہ ایک لاکھ بیرل تک بڑھایا جائے گا، آئل ریفائنری کیلئے یونائیٹڈ پٹرولیم کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کر دی گئی، ریفائنری کے قیام کے لئے کرکٹ اور کوہاٹ میں تین مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، ریفائنری کے قیام میں ماحولیاتی آلودگی روکنے کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے، ریفائنری کے قیام سے علاقے کے لوگوں کیلئے ملازمتوں کے سینکڑوں مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :