Live Updates

عمران خان خارجہ پالیسی اور ملکی معاملات پر بیا نات دینے سے گریز کریں :پرویز رشید

جمعہ 27 مارچ 2015 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چونکہ عمران خان خارجہ پالیسی اور ملکی معاملات سے متعلق سمجھ بوجھ نہیں رکھتے لہذا انہیں ایسے کسی بھی معاملے پر بات کرنے سے گریز کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے یمن کے حوالے سے حکومت کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسترد کردیا گیا تھا اور حکومت کو اس معاملے میں فریق نہ بننے کا مشورہ دیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے تنقید کیے جانے پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی ہوش وحواس اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کہ بنائی جا تی ہے لہذا عمران خان جن معاملات کے متعلق سمجھ بوجھ نہیں رکھتے ان پر بات کرنے سے انہیں گریز کرنا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :