Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سے ترک سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، پاکستان اور ترکی تاریخی دوستانہ رشتے میں جڑے ہوئے ہیں ، ترکی کی متعدد کمپنیاں پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، شہباز شریف کی گفتگو

جمعہ 27 مارچ 2015 19:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعہ کویہاں ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی تاریخی دوستانہ رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترکی کی متعدد کمپنیاں پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں ،بلاشبہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی دوستی سودمند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔سیلاب ہویا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ترک بہن بھائیوں ہمیشہ پاکستانی عوام کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مستقبل میں بھی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات