سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کو عارضی طور پر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیدی

جمعہ 27 مارچ 2015 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست پر نادرا کو عارضی طور پر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں بینچ نے کراچی کی رہائشی خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنس جاری کر رہی ہے جو توہین عدالت ہے۔

اس موقع پر وفاق کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی کہ جب تک زیر سماعت درخواست کا فیصلہ نہیں ہوتا ملکی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر نادار کے ذریعے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد نادرا کو عارضی طور پر لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :