کوئٹہ،اسٹیٹ لائف گروپ انشورنس نے شہید صافی ارشاد مستوئی کے گروپ انشورنس کی مد میں 20لاکھ روپے کا کلیم چیک دیا

جمعہ 27 مارچ 2015 17:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) اسٹیٹ لائف گروپ انشورنس کے سیکٹر ہیڈ بلوچستان نصیر الدین مینگل نے پریس کلب کے صدر ر ضا رحمن کو شہید صحافی ارشاد مستوئی کے گروپ انشورنس کی مد میں 20لاکھ روپے کا کلیم چیک جوکہ مرحوم کی بیوہ کو پیش کیا اس موقع پر گروپ انشورنس کے ہیڈ نصیرالدین مینگل نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے پریس کلب کے عہدیداروں کو اپنے ممبران کو معاشی تحفظ کی فرہامی میں اپنی زمہ داریاں بخوبی انجام دینے پر تعریف کی انہوں نے دیگرادارون کے ملازمین یا ممبران جوکہ گروپ انشورنس کی اس سکیم سے محروم ہیں وہ بھی مستفید ہوں انہوں نے اسٹیٹ لائف فنڈ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لائف کا ٹوٹل لائف فنڈ 400ارب ہے اورپریمیم کی مد میں گزشتہ سال کی آمدن 65ارب حاصل کی اس طرح گزشتہ سال لواحقین کو کلیم کی ادائیگی میں 35ارب کی ادائیگی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف نے ہیلتھ انشورنس اور بیکنگ انشورنس پر کام شروع کیا ہے اور دو نئے ڈویژن کا آغاز کردیا ہے بلوچستان میں گروپ انشورنس کے کلیم کی ادائیگی کیلئے عنقریب کلیم کمیٹی اور چیک کی ادائیگی کوئٹہ ہی سے ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ممبران کی فوتگی میں بھی تین سو گھروں میں ایک ایک لاکھ کے کلیم بھی ادا کئے ہیں۔