واٹر بورڈ کے نا دہندگان ،سر کاری محکموں سمیت دیگر اداروں کو 99کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر ڈس کنکشن نوٹسز جاری کردیئے گئے

جمعہ 27 مارچ 2015 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ کی ہدایت پر واٹر بورڈ کے محکمہ ریو نیو نے واٹر بورڈ کے نا دہندگان ،سر کاری محکموں سمیت دیگر اداروں کو 99کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر ڈسکنکشن نوٹسز جاری کردیئے ہیں جبکہ کیٹرز حنیف راجپوت کو قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق واٹربور ڈنے پاک پی ڈبلیوڈی پر 51کروڑ 90لاکھ 79ہزار 251روپے سائٹ لمیٹڈ سپر ہائی وے ایک کروڑ 32 لاکھ 11ہزا ر387روپے، ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پر 84 لاکھ 2ہزار608روپے ، پاکستان ریلوے پر 5کروڑ44 لاکھ 6 ہزار 672روپے ،کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ پر 5کروڑ 30لاکھ 21ہزار 542روپے ، پاکستان رینجرز ہیڈکوارٹر پر 2کروڑ94لاکھ 59ہزار 128روپے، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ پر 28لاکھ 56ہزار 474روپے ، ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم پر 2کروڑ5لاکھ69ہزار5روپے الحبیب ریسٹورنٹ پر ایک کروڑ86لاکھ 9ہزار 496روپے ، افروز ٹیکسٹائل سپرہائی وے پر ایک کروڑ71لاکھ75ہزار387روپے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس سبزی منڈی پر ایک کروڑ 57لاکھ 14ہزار 477روپے پاکستان مشین ٹول فیکٹری پر ایک کروڑ 15لاکھ 84ہزار 566روپے اور حنیف راجپوت کیٹرنگ پر 64لاکھ 81ہزار 344ہزار روپے عدم ادائیگی پر پانی کے ککنکشنز منقطع کرنے کے حتمی نوٹس جاری کردیئے اور ان نادہندگان کے واٹرکنکشنز کاٹنے کے لئے ڈسکنکشن ٹیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، واضح رہے کہ واٹر بورڈ کے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں پر کروڑوں کے روپے کے واجبات ہیں جو ادا نہیں کئے گئے ،لہٰذا اصولی طور پر یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ ایسے تمام نادہندہ صارفین کے خلاف کارروائی کی جائے اس لئے کہ بار بار یاددہانی کے باوجود یہ ادارے واٹربورڈ کے واجبات ادا کرنے سے گریزاں ہیں دریں اثناء ڈی ایم ڈی ریونیو محمد اسلم خان نے تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ریونیو کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے سرکاری محکموں اور ان تمام صارفین کو جنہیں حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں ان کے خلاف ریونیو ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے اور ضلعی ڈسکنکشن ٹیمیں عدم ادائیگی پر ان کے پانی و سیوریج کنکشنز کاٹ دیں۔