ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،22 افراد کے خلاف مقدمات درج،36 افراد گرفتار،14 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 27 مارچ 2015 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 754مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر78 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,43,200 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

22افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر36افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے14افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :