کامونکے،قومی شاہراہ پر کار درمیانی دیوار سے ٹکرانے سے دو دوست جاں بحق ،تیسرا شدید زخمی ہوگیا

جمعہ 27 مارچ 2015 17:43

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) قومی شاہراہ پر کار درمیانی دیوار سے ٹکرانے سے دو دوست جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے اسامہ،واص اور وسیم ڈسکہ میں ہونیوالی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد کار میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ سبز منڈی کے نزدیک کار بے قا ہوکر درمیانی دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں اسامہ اور وسیم ہلاک جبکہ واصف شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :