پٹ فیڈر کنیال کی بندش کے پیش نظر واٹر سپلائی اسکیموں اور تالابوں میں 6کروڑ پچاس لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرلیا گیا

جمعہ 27 مارچ 2015 17:40

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد بھل صفائی کے دوران پٹ فیڈر کینال کی بندش کے پیش نظر واٹر سپلائی اسکمیوں کے تالابوں کو بھاری مشینری لگا کر تالابوں میں چھ کروڑ پچاس لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرلیا گیا پانی کے ذخیرہ سے ڈھائی ماہ تک پٹ فیڈر کینال کی بندش کے دوران شہری آبادی کو پانچ لاکھ گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جا سکتا ہے جبکہ واٹر سپلائی شرقی میں بھی کروڑوں گیلن پینے کا پانی بھی ذخیرہ کرنے کا سلسلہ شروع ہے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے یہ ایکس ای این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآبادعبدالرزاق بنگلزئی کو ایس ڈی او میر اسرار احمد جمالی سب انجینئر محمد ایوب کی جانب سے گئی بریفنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یکس ای این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآبادعبدالرزاق بنگلزئی نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کے دوران پانی کی بندش کے پیش نظر ڈیرہ مراد جمالی واٹر سپلائی غربی اور شرقی کی عوام کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے واٹر سپلائی کے تالابوں میں پانی کا ذخیرہ کرنے کیلئے عملہ دن رات کام کر رہا ہے اس وقت واٹر سپلائی غربی میں بھاری مشینری لگا کر چھ کروڑ پچاس لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرلیا گیا ذخیرہ کیا جانے والا پانی سے ڈھائی ماہ تک پٹ فیڈر کینال کی بندش کے دوران شہری آبادی کو پانچ لاکھ گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جا سکتا ہے جبکہ واٹر سپلائی شرقی میں بھی کروڑوں گیلن پینے کا پانی بھی ذخیرہ کرنے کا سلسلہ شروع ہے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر عبدالماجدخان ابڑو کی کوشیوں سے ڈیرہ مراد جمالی وگرد نواح میں پینے کے صاف پانی کا مسلہ حل ہوا ہے کیونکہ موصوف نے اپم پی اے فنڈز سے واٹر سپلائی کی اسکیموں کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کیئے گئے ہیں اور کہاکہ نصیرآباد کی دیہی واٹر سپلائی میں بھی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :