رکن اسمبلی محمد خان لہڑی انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، بختیار خان کلوئی

جمعہ 27 مارچ 2015 17:40

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) تحصیل تمبو کے گوٹھ میر بختیار خان کلوئی کے قبائلی معتبرین میر بختیار خان کلوئی شاہنواز خان کلوئی سخی نور خان رند نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی انتخابات کے دوران عوام سے کیئے گئے وعدوں پر علمدرآمد کو یقینی بنانے اقدامات کر رہے ہیں عوام کے بنیادی مسائل پینے کا صاف پانی سڑکوں اور بجلی کی اسکمیوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جس کی عوام دوست پالیسی کی وجہ سے ان کے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور کہاکہ حاجی محمد خان لہڑی کی عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے تحصیل تمبو کی پسماندہ عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ایسے محنتی فرض شناس سیاست دان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر بنایا جائے انہوں نے کہاکہ گوٹھ میر بختیار خان کلوئی کی عوام ان کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :