ڈاکٹر جمال ناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں

جمعہ 27 مارچ 2015 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وفاقی و صوبائی وزراء، سنیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، معروف کاروباری و سماجی شخصیات نے پاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما ڈاکٹر جمال ناصر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں اور سماجی شعبے میں گراں قدر خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے دکھ درد بانٹنے اور بے لوث عوامی خدمت کرنے والے ایسے ہی اعلیٰ اعزازت کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی، وفاقی وزراء میں مشاہد اللہ خان،بلیغ الرحمن، سردار یوسف، پیر امین الحسنات شاہ،پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب، پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص، سنیٹر زچوہدری تنویر خان، جنرل عبدالقیوم، نجمہ حمید، سلیم ضیاء، ارکین قومی اسمبلی ملک ابرار، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سیما جیلانی، اسفند یار بھنڈارا، طاہرہ اورنگزیب، آسیہ تنولی، پارلیمانی صوبائی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ، ملک افتخار، راجہ شوکت عزیز بھٹی،افتخار وارثی، زیب النساء عوان، مسز تحسین فواد، لبنیٰ پیرزادہ، ثوبیہ ستی، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ظفر علی شاہ، ملک شکیل عوان، حاجی پرویز خان، انجم عقیل، حنیف عباسی، چوہدری ایاز، ملک غلام رضا، ملک یاسر رضا، ایڈوکیٹ اختر محمود، راجہ ارشد محمود، صدرمیٹروپولیٹن راولپنڈی سردار نسیم،مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب صدر مرزا منصور بیگ، صدر ضلع راولپنڈی سردار ممتاز،سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ، تحصیل صدر راولپنڈی راجہ باسط مسکین، حافط فاروق خٹک، جاوید مغل ایڈوکیٹ، راحت قدوسی، مقبول خان ، شرجیل میر صدر انجمن تاجران راجہ بازاراور متعدد سیاسی وسماجی شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر جمال ناصر کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صدارتی اعزاز حاصل ہونے کے بعد وہ مزید جوش و جذبے سے اپنا عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر جمال ناصر نوجوانوں کے ایک روشن مثال ہیں جنہوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی ہے اور اپنے اعلیٰ اخلاق، کرداراور خدمات کے حوالے سے وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :