پنجاب میں جنگل کا قانون ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں‘اعجاز چوہدری
جمعہ 27 مارچ 2015 17:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ گجرات میں وڈیروں نے سترہ سالہ نوجوان کو زندہ دفن کرنے کے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقعہ میں ملوث درندوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ، پنجاب میں جنگل کا قانون ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،پنجاب میں ایسے افسوسناک واقعات شہبازشریف کے منہ پر طمانچہ ہے ، واقعات کے بعد وہ فوٹو سیشن کروانے کی بجائے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاتے تو آج یہ واقعہ دوبارہ رونما نہ ہوتا ۔
انہوں نے کہاکہ مجرم انسانی جانوں سے کھیل کر دندناتے پھر رہے ہیں انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں ، مقتولین انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں و ہ پارٹی آفس میں بورے والا سے چوہدری ذوالفقار اور چوہدری افتخار کمبوہ ، فاروق ارشد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو دوسروں ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ، پاکستان خود واراینڈٹیرر میں پھنسا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی کی آڈیو ٹیپ ایک شوشہ چھوڑا گیا ہے ، آڈیوٹیپ کو مختلف آوازوں کوملاکر تیار کیا گیا ہے ۔عمران خان ایک بڑاانسان ہے ،جمشید دستی کو وہ دن یاد رکھنا چاہئے جب صبح وشام تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے عمران خان کی منتیں اور تعریفیں کرتے تھکتے نہیں تھے، جمشید دستی ایک گھٹیا انسان ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.