میانوالی،چشمہ ہائیڈل پاور ہاؤس کے 6یونٹس پانی کی عدم فراہمی کے باعث اچانک ٹرپ کر گئے، 70میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہو گیا

جمعہ 27 مارچ 2015 17:39

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) چشمہ ہائیڈل پاور ہاؤس کے8یونٹس میں سے 6یونٹس پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اچانک ٹرپ کر گئے ۔ چشمہ ہائیڈل پاور ہاؤس کے 6یونٹس کی بند شسے 70میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہو گیا ہے جب کہ 2یونٹس سے صرف 40میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کے تاریخی شارٹ فال کی بدولت مذکورہ پاور ہاؤس کے 6یونٹس بند ہوئے ہیں ۔

بند ہونے والے یونٹوں کو دوبارہ چالو کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔مذکورہ پاور ہاؤس کی بندش سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چشمہ ہائیڈل پاور ہاؤس 110میگا واٹ بجلی کا حامل ہے۔6یونٹس کی بحالی کے بعد دوبارہ 70میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن میں شامل ہونا شروع ہو جائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جون جولائی کے دوران 325میگا واٹ کا حامل چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ نمبر3کو چالو کر دیا جائے گا ۔مذکورہ پلانٹ کو چالو کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔نیشنل گرڈ سٹیشن کو چشنوپ 3سے نیشنل گرڈ سٹیشن کو بجلی کی فراہمی کیلئے 220کے وی کی طویل ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جب کہ ٹرانسمیشن لائن کوپاور پلانٹ کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے کنکشن وغیرہ کا کام ایٹمی انجینئرزنے شروع کر دیا ہے جو مئی تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :