اسلام آباد: نائن زیرو چھاپے کی مذمت کی جانی چاہئیے، اسلحے کے لائسنس وزیر اعظم ، ڈی جی رینجرز اور اعلی حکام کو جمع کروا دئے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 مارچ 2015 17:27

اسلام آباد:  نائن زیرو چھاپے کی مذمت کی جانی چاہئیے، اسلحے کے لائسنس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات کی ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ان کو کراچی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کی شدید مذمت کی جانی چاہئیے نائن زیرو سے پکڑے گئے تمام اسلحے کے لائسنس وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ حکام کو جمع کرو ادئے ہیں صولت مرزا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوت مرزا سے بیان زبر دستی پڑھوایا گیا ہے، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو ناحق گرفتار کیا گیا ہے اب ان کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ باندھ کر عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے .

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ان تمام حالات سے آگاہ کیا ہے کیونکہ اس سے ایم کیو ایم کی ساکھ خراب ہو رہی ہے. عمران خان کے آج آنے والی آڈیو ٹیپ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیر اعظم کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں. عمران خان کی آڈیو ٹیپ کی تحقیقات میں عارف علوی اور عمران خان کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہئیے.