کوئٹہ میں بجلی بندش کاشیڈول

جمعہ 27 مارچ 2015 17:08

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 29مارچ کو (بروزاتوار)شیخ ماندہ گرڈکے ایف سی، خروٹ آباد، واپڈا ہسپتال،کچلاکII، چشمہ ، نوحصار، عمراورریگی فیڈروں سے صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اِسی گرڈکے ائیرپورٹ، واسا، پی اے ایف، کچلاک I، سی ٹی ایس، کڈنی اوراغبرگ فیڈروں سے دوپہر2 بجے سے شام6بجے تک بجلی بندہوگی جبکہ اِسی روز مری آباد گرڈکے سٹاف کالج، سرینا، گلستان، سٹی اور لیاقت بازارفیڈروں سے ایک بجے سے شام 5بجے تک ، علاوہ ازیں لورالائی گرڈکے زنگی وال، بوری، رورل، ایم ای ایس اوردرگئی فیڈروں سے صبح9بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

30مارچ کو سریاب گرڈکے جان محمد، ٹی پی ایس اورانڈسٹریل گرڈکے شوکت ،سعداللہ فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک اور شیخ ماندہ گرڈکے نواں کلی فیڈرسے 12بجے سے شام4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔