پاکپتن ،ناقص حکومتی منصوبہ بندی کے باعث کسان تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے، میاں احمد رضا خاں مانیکا

جمعہ 27 مارچ 2015 17:08

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) سایق ایم این اے ،تحریک انصاف کے رہنما میاں احمد رضا خاں ما نیکا نے کہا ہے کہ حکو مت کی نا قص منصو بہ بندی کی وجہ سے کسان تباہی کے دھا نے پر پہنچ چکا ہے ۔حکو مت کی تر جیحات انڈسٹریل لسٹ اور تا جروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں ۔وزیر اعظم نے سیالکوٹ اور کراچی کے دوروں کے دوران انڈسٹریل لسٹ سے ملا قا تیں کیں۔

(جاری ہے)

اس دو ران زمینداروں کو نظر انداز کیا گیا ۔ احمد رضا نے کہا ہے کہ حکومت ایگریکلچر پا لیسی دینے میں بری طرح نا کا م ہو چکی ہے حکو متی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کا استحصال کیا جارہاہے ۔گزشتہ بر س کے دو ران چا ول با سمتی کا خریدار نہیں تھا اور اب آلوکا کوئی خریدار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے حق کے لئے جمہوری طریقہ سے احتجاج کرنے والے کسا نوں کو پولیس حکومتی اشارے پر تشدد کا نشانہ بنا نے اور ان کی گرفتاریاں کر نے کی شد ید مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :