کہوٹہ،سم گرما کی آمد سے قبل ہی جعلسازوں نے جعلی اور غیر معیاری مشروبات کی بھرمار

جمعہ 27 مارچ 2015 17:02

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)موسم گرما کی آمد سے قبل ہی جعلسازوں نے جعلی اور غیر معیاری مشروبات کی بھرمار، غیر معیاری جوس اور غیر معیاری کمپنیوں کا شو کر کے مہنگے داموں پر فروخت کرنے لگے اسی طرح جعلی شیمپو، جعلی بسکٹ، غیر معیاری گھی ،تیل ،چائے شہر بھر میں سرعام فروخت ہو رہیں ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے بتایا کہ چیکنگ کے بعد غیر معیاری کمپنیوں کے مصالحہ جات مرچ ،ہلدی، نمک فروخت پر پابندی لگائی جائے۔کیونکہ ان سے عوام پیٹ اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اسی طرح نمک اور مرچ چالیس روپے فی کلو کا فرق ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔