آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کا ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد کم کرتے ہوئے 10 کرنے کا حتمی اعلان

جمعہ 27 مارچ 2015 16:55

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کا ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد کم کرتے ہوئے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے انگلینڈ کی سرزمین پر 2019 میں ہونے والے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد کم کرتے ہوئے 10 کرنے کا حتمی اعلان کردیا ہے ‘ایسوسی ایٹ ٹیموں کے شکوے اور تنقید کے باوجود 2019 میں ہونے والا آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ دس ٹیموں کیدرمیان کھیلا جائے گا۔رچرڈسن نے بتایا کہ ان کے نزدیک ورلڈ کپ میں 10 سے زائد ٹیموں کو شامل کرنے سے بہتر یہ ہے کہ ایسوسی ایٹ ٹیمز کے کھیل کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی جائے تاکہ وہ خود کو منوا سکیں۔

انہوں نے کرکٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے بتایا کہ آئی سی سی کی کوشش تھی کہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں کرکٹ کو پھیلایا جائے تاہم اب موجودہ ٹیمز کے کھیل کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے پر اظہارِتشویش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور زمبابوے سے زیادہ کرکٹ امریکا میں کھیلا جاتا رہا ہے اگر متحدہ عرب امارات ورلڈکپ میں کوالیفائی کرسکتا ہے تو امریکا کیوں نہیں اور آئندہ سالوں میں ہم اسی مسئلے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

آئی سی سی صدر نے اعتراف کیا کہ ٹی20 کرکٹ کے چھوٹے اور تیز فارمیٹ دیگر فارمیٹ پر بھی خاصے اثر انداز ہوا ہے۔رچرڈ سن نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ کھیل بلے بازوں کے حق میں فائدے مند ثابت ہوا ہے تاہم باوٴلنگ سائڈ کے لئے موثر نہیں رہا۔ اس لئے قوانین کو بدلنا ضروری ہوگیا ہے تاکہ باوٴلرز کو کارکردگی دکھانے کے زیادہ سیزیادہ مواقع مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :