چلی ‘ شمالی علاقے اتاکاما میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ‘ 19لاپتہ

جمعہ 27 مارچ 2015 16:55

سنتیا گو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) چلی کے شمالی علاقے اتاکاما میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور19 لاپتہ ہوگئے۔ حکومت نے متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے امدادی کاموں کیلئے فوج روانہ کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چلی میں زبردست بارش کے بعد سیلاب نے یہاں تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجہ میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے چلی کی وزارت داخلہ نے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ملکی آئین کے تحت فوج کے اختیارات سونپ دیئے۔ حکومت نے سیلابکی تباہ کاریوں میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی اور 19 افراد لاپتہ ہیں۔ آفت زدہ علاقے میں امدادی کاموں کیلئے مجموعی طور پر2400 فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :