ایبٹ آباد ‘ سلہڈ میں مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے4افراد زخمی

جمعہ 27 مارچ 2015 16:53

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) ایبٹ آباد کے علاقے سلہڈ میں مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے4افراد زخمی ہوگئے ‘زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیازخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ دو گروپوں کے درمیان دشمنی کا نتیجہ ہے۔واقعے کی مزیدتحقیقات جاری ہیں۔