پاکستان کو پانی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے ‘ حل کر نے کیلئے صوبوں کی مشاورت سے واٹرپالیسی لائی جا رہی ہے ‘احسن اقبال

جمعہ 27 مارچ 2015 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پانی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کر نے کے لئے صوبوں کی مشاورت سے واٹرپالیسی لائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پانی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کیموقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ گزشتہ چار عشروں کے دوران ملک میں پانی کے ذخائرکیلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی انہوں نے کہاکہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے 2025تک پانی، توانائی اور خوراک کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہو جائیگاپاکستان واٹر پارٹنرشپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسردارطارق نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت، آلودہ پانی، آبی ذخائر کی کمی اور عوام میں پانی بچانے کا احساس نہ ہونے سے ہمیں آبی قلت کا سامنا ہے۔

سردارطارق نے کہاکہ بھارت کی آبی جارحیت، آلودہ پانی، آبی ذخائر کی کمی اور عوام میں پانی بچانے کا احساس نہ ہونے سے ہمیں آبی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :