سام سنگ اور مائیکروسافٹ کے مابین شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ
جمعہ 27 مارچ 2015 16:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ اور مائیکروسافٹ کارپوریشن (NASDAQ: MSFT) نے زیادہ سے زیادہ صارفین اوربزنس کسٹمرزکو مائیکروسافٹ موبائل پروڈکٹیوٹی سروسز فراہم کرنے کیلئے اپنی عالمی شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ کیا ہے۔ سام سنگ نئے گلیکسی S6 اور گلیکسی S6 ایج پر OneNote، OneDrive اور اسکائپ نصب کرے گا جبکہ 2015 کی پہلی ششماہی میں سام سنگ صرف منتخب کردہ سام سنگ انڈرائیڈ ٹیبلٹس پر مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ، OneNote، OneDrive اور اسکائپ انسٹال کرنے کی منصوبہ بندی پرعمل پیراہے۔
گلیکسی S6 اورگلیکسی S6 ایج کومائیکروسافٹ OneDrive کے ذریعے دو سال کیلئے اضافی فری کلاؤڈ سٹوریج کی 100GB کے ساتھ مارکیٹ میں کرایا جائے گا جس سے سٹوریج سپیس کیلئے اضافی جگہ دستیا ب ہوگی۔(جاری ہے)
کلاؤڈ سے کنٹرول کردہ مائیکروسافٹ آفس 365، بزنسززکو ای میل، کیلنڈر، ویڈیو کانفرنسنگ اوراپ ٹو ڈیٹ سمیت مقبول آفس ایپلی کیشنز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔اسی طرح سام سنگ KNOX کسٹمرزکوانتہائی سہولت اورحفاظت سے اپنے آلات پر ذاتی اور کاروباری پروفائلز کے درمیان سوئچ کرنے کا حل فراہم کرتا ہے ۔
مائیکروسافٹ میں بزنس ڈویلپمنٹ کے ایگزیکٹو نائب صدرپیگی جانسن کا کہنا ہے کہ سام سنگ کے ساتھ ہماری شراکت داری، ہر کسی کیلئے مائیکروسافٹ کی بہترین پروڈکٹیوٹی سروسزلانے کی ہماری کوششوں کی ایک اورمثال ہے۔سام سنگ الیکٹرانکس میں اسٹریٹجک مارکیٹنگ آفس کے ایگزیکٹو نائب صدرسینگ چولی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین اوربزنسزکسٹمرکی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں نئے موبائل تجربات کی تلاش کیلئے زیادہ طاقت فراہم کرنا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.