خانیوال : سوئی کا ناکہ، فٹ ہو گیا ٹانکہ!!!

خانیوال میں دلہن کی جانب سے عجیب شرط، لڑکے نے کام پورا کر کے شرط کے ساتھ لڑکی کا دل بھی جیت لیا۔

جمعہ 27 مارچ 2015 16:44

خانیوال : سوئی کا ناکہ، فٹ ہو گیا ٹانکہ!!!

خانیوال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء): چک نمبر 10/93 میں واقعہ ایک گاؤں میں شادی کی ایک ایسی انوکھی شرط رکھی گئی کہ سب حیران ہو گئے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اللہ دتہ نامی لڑکا نظر کمزور ہونے کے باعث سابقہ منگنی ٹوٹنے پر پریشان تھا جس کے بعد اس نے اپنی کزن سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی، لڑکی والوں نے یہ شرط رکھی کہ اگر لڑکا سوئی کے ناکے میں سے دھاگہ گزارنے میں کامیاب ہو گیا تو رشتہ پکا ہو جائے گا.

اللہ دتہ شرط پوری نہ کرنے کے خیال سے گھبرا گیا تاہم لڑکی کے باپ کی جانب سے رکھی گئی اس شرط کو پورا کرنے کے لیے اللہ دتہ نے ایک بار کوشش کرنے کی ٹھانی. اللہ دتہ نے سوئی اٹھائی اور اس کے ناکے میں بآسانی دھاگی ڈالنے میں کامیاب ہو گیا اور شرط پوری کر کے لڑکی کا دل بھی جیت لیا. اس واقعہ کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی کہ اللہ دتہ کی نظر بالکل صحیح ہے.