نواز حکومت کی سعودی اور امریکی نواز پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں،مولانا مرزا یوسف حسین

جمعہ 27 مارچ 2015 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نواز حکومت کی سعودی و امریکہ نواز پالیسیوں اور یمن کے نہتے عوام پر سعودی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ یمن کے شیعہ و سنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی فوج کشی کھلی جارحیت ہے،اس پر حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی پالیسیوں کی حمایت گھٹیا حرکت ہے،دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان سعودی و امریکی جارحیت کو مزید برداشت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت اب دور نہیں جب عرب حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونگی اور مظلوم اور محروم عوام ان سے نجات پائینگے،احتجاجی جلسے سے علامہ اظہر حسین نقوی،صغیر عابد رضوی،سید علی اوسط،سہیل مرزا اور دیگر شیعہ و سنی رہنماوٴں نے خطاب کیا اور سعودی عرب کی اسلام دشمنی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران سعودی شہزادوں کے خلاف علم جہاد بلند کریں ،ان رہنماوٴں نے یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کی اور کہا کہ یمن کے شیعہ و سنی عوام خود کو تنہاء نہ سمجھیں بلکہ عالم اسلام کی حمایت ان کو حاصل ہے،بعد ازاں امریکہ ،اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے گئے اور حکمران پاکستان کو متنبہہ کیا کہ وہ اس آگ میں نہ کودیں ورنہ ملک گیر سطح پر حکمرانوں کے خلاف احتجاج ہوگا۔