سانحہ بلدیہ ،4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 27 مارچ 2015 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ملزم شکیل چھوٹا سمیت 4ملزمان کو7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ،انسدادہشتگردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ملزم شکیل عرف چھوٹا اوردیگرتین ملزمان کو پیش کیا گیا،،تفتیشی افسرنے ملزمان سے تفتیش کیلئے پولیس ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظورکرتے ہوئے عدالت نے چاروں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

۔ملزمان کا ریمانڈ پولیس مقابلہ اوردھماکا خیزمواد رکھنے کے الزام میں دیا گیا،چاروں ملزمان کو پریڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صدرکے علاقے رینبوسینٹرکے قریب سے گرفتار کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :