کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

جمعہ 27 مارچ 2015 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) اورنگی ٹاون مومن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم جماعت کا کارندہ حنیف مارا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ اضفر مہسر کے مطابق ہلاک ملزم پولیس اہلکاروں سمیت سات قتل کی وارداتوں اور ڈکیتی کی سو وارداتوں میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم کے ساتھی بھی مقابلے کے دوران مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ عید گاہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ملزم دانش زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نارتھ ناظم آباد میں بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ مقابلوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ دوسری جانب ماڑی پور کے علاقے بودھنی گوٹھ سے ایک شخص کی دو روز پرانی لاش برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :