سعودی عرب جانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائیگا ،دہشتگردوں کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیگا، عمر ایوب

جمعہ 27 مارچ 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب جانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائیگا ‘ دہشتگردوں کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج یا پاکستان آرمی کا سعودی عرب جانا نئی بات نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کا اہم ملک ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کی حکومت سے مدد کے لئے رابطہ کیا ہے تاہم سعودی عرب جانے کے حوالے سے فیصلہ حکومت سیاسی و عسکری قیادت کی مشاورت کے بعد کرے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے دستے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سرا انجام دے رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیابی سے آپریشن جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :