پاکستان دو ممالک کے درمیان مسئلہ کو ثالثی کے ذریعے حل کرائے کراچی کو اسلحہ سے پاک شہر بنایا جائے گا‘ اکرم درانی

جمعہ 27 مارچ 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پاکستان دو ممالک کے درمیان مسئلہ کو ثالثی کے ذریعے حل کرائے کراچی کو اسلحہ سے پاک شہر بنایا جائے گا‘ وزیراعظم سعودی عرب کی مدد کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے وفد بھیجا ہے جو وہاں کی صورتحال اور مشکلات کا جائزہ لے کر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب کی مدد کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے ذریعے ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

اکرم خان درانی نے کہا کہ پاکستان ایک بڑا اسلامی ملک ہے‘ تمام اسلامی ممالک کی نظریں پاکستان پر ہیں، جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے تاہم کراچی کو اسلحہ سے پاک شہر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعہ پر نجی میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

متعلقہ عنوان :