کراچی میں بلا تفریق تمام علاقوں سے بیرئر ہٹائے جائیں،رانا فیض الحسن

جمعہ 27 مارچ 2015 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) کراچی میں بلا تفریق تمام علاقوں سے بیرئر ہٹائے جائیں،جب نائن زیرو کے اطراف اور سابقہ صدر پرویز مشرف کی اسٹریٹ سے بیرئر ہٹائے جاسکتے ہیں تو بلاول ہاؤس کا بندروڈ بھی کھولا جائے،ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمیشن کے جنرل سیکرٹری رانا فیض الحسن نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی میں بیرئر ہٹانے میں سنجیدہ نہیں یہ بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کی معاونت کررہی ہیں۔

بیرئر ہٹانے کے رینجرز کے مشن کو حکومت سندھ ناکام بنانا چاہتی ہے جبکہ دستور پاکستان کے آرٹیکل 25کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کو ایک عام پاکستانی شہری اور صدر کے حقوق مساوی ہیں اور پھر آخر کیوں بلاول ہاؤس کے ایک پورے روڈ کو عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے؟جس کی وجہ سے عوام کیلئے مشکلات پیدا کردی گئی ہے ایسا ہی ایک حکمنامہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر ملکی سفارتخانوں کے سامنے لگائی گئی رکاوٹوں پر اپنا حکم صادرفرماتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سفارتخانوں کو سیکورٹی کا اتنا مسئلہ ہے تو سفارتخانوں کو اسلام آباد کی حدود سے نکال دیا جائے عوام کیلئے کسی بھی گزر گاہ کو بند نہیں کیا جاسکتا جبکہ کراچی میں سیکورٹی کے نام پر ستر فیصد گلیاں اور روڈ بند کردیئے گئے ہیں جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے اور انہوں نے کہا کہ آئندہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت آئینی درخواست میں معزز عدالت سے درخواست کی جائیگی کہ کراچی میں تمام بیرئر ہٹانے اور حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی کی طرف سے ہائیکورٹ میں داخل کی گئی رپورٹ کو مسترد کردیا گیا تھا۔کیونکہ یہ رپورٹ نامکمل تھی۔علاوہ ازیں انہوں نے قائد آبادمیں پولیس بس پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی کو فی الفور لگام دے اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :