یونین کونسل کوٹہ سوات کی کلنگ چرغئی روڈ کا تعمیری کام شروع کر دیا گیا ہے ، ڈاکٹر امجد علی

جمعہ 27 مارچ 2015 16:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ 4کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کلنگ چرغئی روڈ سے یونین کونسل کوٹہ بریکٹو سوات کے عوام کو آمد روفت کی سہولیات فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے میں تجارتی و ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوات کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

وفد نے پی ٹی آئی یو سی کوٹہ کے صدر عبد القیوم کی قیادت میں معاون خصوصی سے پشاور میں ملاقات کی اور علاقے میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر معاون خصوصی اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ مذکورہ یونین کونسل کے عوام کو ماضی میں ترقیاتی سہولتوں سے محروم رکھا گیا لیکن موجودہ صوبائی حکومت جو بلا امتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے کے دور حکومت میں یونین کونسل کوٹہ میں 20لاکھ روپے کی آبنوشی کی سکیمیں، بجلی کے 11 نئے ٹرانسفارمر ، پشتوں کی تعمیر کیلئے اڑھائی کروڑ روپے ، گلی کوچوں کی پختگی کے لئے 50لاکھ روپے اور تلنگ پرائمری سکول کیلئے 6لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں جو کہ یو سی کوٹہ کے ان علاقوں میں خرچ ہو نگے جوکہ پی کے ۔

(جاری ہے)

82میں آتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اتنے بڑے فنڈز کی فراہمی اس بات کی غمازی ہے کہ ہم نے بلاتفریق عوام کی عملی طور پر خدمت شروع کی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ منتخب پی ٹی آئی کے نمائندوں کے عوام سے روابط ہیں جنکی بنیاد پر امید رکھتے ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی و اضح کامیابی حاصل کرے گی ۔ اس موقع پر وفد نے مسائل کے حل پر معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :