عبدالرشید قتل کیس ‘ اسلام آباد پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کراچی ارسال کر دئیے

جمعہ 27 مارچ 2015 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس میں اسلام آباد پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کراچی ارسال کر دئیے۔مقامی عدالت نے 10 روز قبل پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جن کو کراچی ارسال کیا گیا غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت 2 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان کی عدالت میں ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 10 روز قبل 17 مارچ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اسلام آباد کی آبپارہ پولیس کو سابق صدر کا ایک لاکھ روپے کا ضمانتی مچلکہ موصول ہو چکا ہے ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس کی سماعت کی تھی۔سماعت کے دوران عدالت نے پرویز مشرف کی چاروں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے یاد رہے کہ پرویز مشرف نے عدالتی دائرہ اختیار اور حاضری سے استثنیٰ سمیت 4 مختلف درخواستیں دائر کی تھیں۔کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کی گئی تھی۔