حافظ آباد ‘مقامی فیکٹری کی بس تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی ‘16 خواتین ورکرز زخمی

جمعہ 27 مارچ 2015 16:37

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)حافظ آباد میں مقامی فیکٹری کی بس تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی،حادثے میں16 خواتین ورکرز زخمی ہو گئیں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کریسنٹ باہومان کی خواتین ورکرز معمول کے مطابق فیکٹری کی بس پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہی تھیں کہ لاہور روڑ پر تیز رفتاری کے باعث کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار بیس میں سے سولہ خواتین ورکرز زخمی ہو گئیں جنہیں تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا،ڈاکٹروں کے مطابق زخمی خواتین ورکرز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تین روز قبل بھی اسی فیکٹری کی بس تیز رفتاری سے الٹنے کے باعث چالیس سے زائد خواتین ورکرز زخمی ہوئیں تھیں۔