اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات پچیس جولائی کو ہونگے

جمعہ 27 مارچ 2015 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات پچیس جولائی کو ہونگے ‘الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیو ں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات ہو نگے جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر علیم شہاب کو حلقہ بندیوں کا انچارج مقرر کیا گیاحلقہ بندیوں کے سلسلے میں تیس مارچ تک نقشہ جات۔

(جاری ہے)

آبادی اور یوسیز کی تعداد جمع کی جائے گی یکم سے تیس اپریل تک حلقہ بندیوں کی فہرستیں تیار ہونگی۔جو عوامی جائزے کیلئے عام کی جائیں گی۔16 سے 22 مئی تک حلقہ بندیوں پر عوامی شکایت سنی جائیں گی اور فیصلے دئے جائیں گے۔23مئی کو حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابت پچیس جولائی کو ہونگے۔