پی ٹی اے کا بورے والا میں چھاپہ 2 غیرقانونی ایکس چینج پکڑ لیے ، 3 افراد گرفتار

جمعہ 27 مارچ 2015 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے بورے والا میں چھاپہ مار کر 2 غیرقانونی ایکس چینج پکڑ لیے اور 3 افراد کو گرفتارکرلیا۔جمعہ کو پی ٹی اے کی طرف سے جاری ہونیو الے بیان میں کہا گیا ہے کہ بورے والا میں ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران غیر قانونی ایکس چینج پکڑلیے ۔

(جاری ہے)

پہلا چھاپہ معصوم کالونی میں مارا گیا جہاں دو گیٹ وے پر مشتمل غیر قانونی ایکس چینج اور آلات قبضے میں لے لیے گئے ۔اس دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جنھیں مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا۔دوسرا چھاپہ چک نمبر 409/EB میں مارا گیا جہاں سے دو غیر قانونی وی او آئی پی ایکس چینج دیگر متعلقہ آلات کے ہمراہ قبضے میں لے لیے گے ۔

متعلقہ عنوان :