الیکشن کمیشن نے سینیٹر کلثوم پروین کی نااہلی کے لئے بی این پی کاریفرنس خارج کردیا

جمعہ 27 مارچ 2015 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹر کلثوم پروین کی نااہلی کے لئے بی این پی کی طرف سے دائر کیا گیا ریفرنس خارج کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ای سی پی نے سرسری سماعت کے بعد (ن) لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کردیا واضح رہے کہ بی این پی کے سینیٹر اسرار الله زہری نے سینٹ انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن میں کلثوم پروین کی نااہلی کے لئے ریفرنس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ کلثوم پروین نے بی این پی کی رکن ہوتے ہوئے ن یگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جو قواعد کے خلاف ہے اس لئے ان کو نااہل قرار دیا جائے الیکشن کمیشن نے فیصلے کی بنیاد کلثوم پروین کے استعفے کو بنایا ہے جو انہوں نے سینٹ کا انتخاب (ن) لیگ کے ٹکٹ پر لڑنے سے قبل بی این پی کی بنیادی رکنیت سے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :